اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین علماپاکستان کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہ صاحبزادوں اور فیملی نے ديگر شہدا طرح عظيم قربانی دی ہے، رب ريم آپ شہدائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداکی قربانياں رنگ لائیں گی اور الاقصیٰ اور فلسطین آزاد ہوگا، ہم جسمانی طور پر فلسطين سے دور مگر ہمارے دل اور روح اہل فلسطين کےساتھ ہیں ۔
اس موقع پر اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمارے خاندان اور اہل فلسطين و شہادتوں سے نوازا جس پر اللہ کے شکر گزارہیں، رب ريم شہدا کا خون بھی ضائع نہیں ہونے دينگے، یہ خون عظيم مقصد کیلئے ہے۔
چیئرمین پاکستان علماکونسل طاہر اشرفی کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلیفونک رابطہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
