ہومٹاپ سٹوریعام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: نواز شریف

عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: نواز شریف

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن )کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، نون لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔