ہومپاکستاناڈیالا جیل کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرنیوالے 5 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

اڈیالا جیل کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرنیوالے 5 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالا جیل کے مرکزی دروازے پر عید کے روز احتجاج کرنے والے 5 پاکستان تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 سے7 کارکن گیٹ نمبر 5 پر جیل کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔
پولیس نے بتایاکہ ویڈیو بنانے والے کارکنوں کو حراست میں لیکر اڈیالا جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کا جیل کی ویڈیوز بنانا منع ہے اور اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالا جیل میں قید ہیں اور انہوں نے عید جیل میں گزاری۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔