ہومپاکستانایتھوپیا کے سفیر کی فیصل مسجد میں نماز عید کی ادائیگی، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات

ایتھوپیا کے سفیر کی فیصل مسجد میں نماز عید کی ادائیگی، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات


اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی ۔

جمال بکر عبداللہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی ۔

ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔

پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو عید مبارکباد دی ۔

سفیر جمال بکرعبداللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمت کرے ،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوسری عید منا رہا ہوں ،

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی وجہ سے میری یہ عید زیادہ اہم ہے ،

مصالحہ دار کھانے میرے پسندیدہ ہیں ،

پنجابی اور سندھی کھانوں سمیت پاکستانی کھانے میرے پسندیدہ ہیں ،

پاکستانی کھانے ہمارے کھانوں کے قریب تر ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔