Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزافسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے، ایف بی آر کی ہدایت

افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے، ایف بی آر کی ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر افسران میڈیا سے بات چیت اور ملاقات نہیں کرسکتے۔

ایف بی آر کے مطابق ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔ حکم نامے میں افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی روک دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ایف بی آر افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔