لندن (نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح 89 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے 89 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85 ڈالر 13 سینٹس فی بیرل کیے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ اور امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
