ہومپاکستانقومی اسمبلی میں پھر ہلڑ بازی، بوتل لگنے سے حکومتی رکن زخمی، اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی میں پھر ہلڑ بازی، بوتل لگنے سے حکومتی رکن زخمی، اجلاس ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی رکن کو بوتل لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا ۔ گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کرنے والے اراکین کیخلاف ایکشن اور ان کی ایوان میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ تاہم اراکین کی جانب سے ایوان کے تقدس کا خیال نہ رکھتے ہوئے شدید ہلڑ بازی کی گئی۔ صورتحال مزید خراب ہوئی تو سپیکر اسد قیصر نے غصے میں آتے ہوئے اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایوان کو تب تک نہیں چلاؤں گا جب تک حکومت اور اپوزیشن ترجیحات طے نہ کر لے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے بوتل پھینکنے سے معزز رکن زخمی ہوا، اجلاس کل بارہ بجے تک ملتوی کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ن لیگی غنڈے نے تحریک انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ پر حملہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔