ہوماسلام آبادپیٹرولیم قیمتوں میں ہو ش رُبا اضا فے نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے،میاں محمد اسلم

پیٹرولیم قیمتوں میں ہو ش رُبا اضا فے نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے،میاں محمد اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو ش رُبا اضا فے نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ، حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے، پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی عوامی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ کر دیا اور یہ سب کچھ آئی ایم ایف کے فرمودات کی تابعداری کا نتیجہ ہے جس سے حکومت قرض کی اگلی قسط کے حصول کے لیے ترلے لے رہی ہے،انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں 70 لاکھ سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ بے روزگار ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے وفد سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا مہنگائی ، بے روزگاری ، چینی ، آٹا ، بجلی گیس ، تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھوک و افلاس اور انارکی پیدا کرر ہاہے،وزیر اعظم عمران خان مصنوعی اقدامات کے ذریعے عوام کو زیا دہ دیر دھوکہ نہیں دے سکتی ،وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم نے ملک کو بد تر ین معاشی اور سیاسی بحران سے دو چار کر دیا ہے،انھوں نے کہا ان حالات میںجماعت اسلامی کے کارکنان، وابستگان ، عزم و ہمت سے عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھائیںکہ عوام نے سب کوآزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کو اہل ،دیانتدار ،بااعتماد اور لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔