راولپنڈی(نیوزڈیسک)ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور چوہدری منیر احمد ڈی ڈرگ کنٹرولر اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن ٹیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل انسپکٹر عادل ملک؛ سب انسپکٹرز دانش سرفراز اور شہزاد سرور نے راولپنڈی میں جعلی ادویات کے خلاف دو کامیاب چھاپے مارے جس دوران کروڑوں مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدکر لی گئیں ۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائیاں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
راولپنڈی کے علاقے بوہڑ بازار میں واقع 2 میڈیکل سٹورز میں چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں
چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمدکی گئیں ۔
برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائدشامل ہیں ۔
برآمد ہونے والی ادویات میں بڑی تعداد میں ممنوعہ ادویات بھی شامل ہیں۔
چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اورڈرگ کنٹرولر اتھارٹی راولپنڈی کے حکام شامل ہیں۔
جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا
برآمد ہونے والی ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈرگ کنٹرول حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 5 چھاپہ مار کاروائیاں کیں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
