ہومبریکنگ نیوزبھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی:وفاقی وزیر خزانہ کا واضح موقف دینے سے گریز

بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی:وفاقی وزیر خزانہ کا واضح موقف دینے سے گریز

کراچی(سب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرناہوں گے تاہم بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے، 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیا فراہم کررہے ہیں، کراچی کے بڑے مخیر حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔