اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔ اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت ان کو تفویض کی ہے۔ جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کردیے گئے ۔
نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے7 ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

