اسلام آباد(سب نیوز )سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) ٹیکس کی عدم ادائیگی کے معاملے پر آمنیسامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے سی اے اے کے تمام بینک اکانٹس منجمد کر دیئے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سی اے اے 13 ارب روپے ٹیکس کی نادہندہ ہے۔بورڈ ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹیکس عدم ادائیگی پر سی اے اے اکانٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی تک تمام اکانٹس منجمد رہیں گے۔
