ہومبریکنگ نیوزقطر ،سعودی عرب اور یو اے ای کا پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

قطر ،سعودی عرب اور یو اے ای کا پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی خریداری کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ ایوی ایشن ذرائع نے دعوی کیاہے کہ گلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے اعلی حکام سے بات چیت کی ہے ، اس موقع پر یو اے ای ، قطر اور سعودی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ، ذرائع کا دعوی ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے دی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔