Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دریں اثنا وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔