Monday, February 16, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں، اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔