Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزسائفراورتوشہ خانہ کیسز: سزاؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور قریشی کی اپیلوں پر سماعت

سائفراورتوشہ خانہ کیسز: سزاؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور قریشی کی اپیلوں پر سماعت

اسلام آباد (سب نیوز) سائفراور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان ،بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی تھی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ عدالت نے جیل حکام سے سرکاری وکیل کی اڈیالہ جیل آمد و رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔