ہومبریکنگ نیوزاتنے لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھا جاسکتا، بااختیارافراد غزہ جنگ رکوائیں، انتونیو گوتریس

اتنے لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھا جاسکتا، بااختیارافراد غزہ جنگ رکوائیں، انتونیو گوتریس

نیویارک(سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با اختیار افراد غزہ میں جنگ بندی کروائیں ہمارے پاس اختیار نہیں اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اذیتوں میں نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں۔

انہوں نیکہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے، اسرائیل بلا روک ٹوک انسانی امداد متاثرہ علاقوں تک جانے کی اجازت دے۔ ہم غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔انتونیوگوتریس خبردار کیا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنیگا۔ اب وقت ہے کہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کر کر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔