ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم کا سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی حمایت نہ کرنیکا امکان

ایم کیو ایم کا سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی حمایت نہ کرنیکا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی حمایت نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اب تک ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ ایم کیو ایم پاکستان کیکئی رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ میں حمایت کرنیکے مخالف ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سیعامر چشتی، شہباز ظہیر اور دیگر کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماں نے پارٹی امیدواروں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔