ہومپاکستانشہبازشریف اور عثمان بزدار کے دورحکومت کے سالانہ اخراجات کا موازنہ جاری

شہبازشریف اور عثمان بزدار کے دورحکومت کے سالانہ اخراجات کا موازنہ جاری

لاہور،ایوان وزیراعلی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف دور اوربزدارحکومت کے سالانہ اخراجات کا موازنہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلی کی جانب سے شہبازشریف دور اور بزدارحکومت کے اخراجات کے اعداد وشمار کا موازنہ جاری کردیاگیا۔عثمان بزدارکے دورمیں ایوان کے مجموعی اخراجات میں40 فیصد کمی کی گئی جس میں گاڑیوں کی مرمت ،ایندھن،انٹرٹینمنٹ اورتحائف کی مد میں خرچ ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔شہباز شریف دور میں ایوان وزیراعلی کے اخراجات 23کروڑ86لاکھ رو پے تھے جنہیں کم کرکے14 کروڑ41 لاکھ پر لایا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، اشرافیہ اورمافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے مجموعی اخراجات میں 40 فیصد کمی کرکیشوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔