ہومبریکنگ نیوزامریکی کانگریس سماعت میں گھسنے والوں کے عمران خان کی رہائی کے نعرے

امریکی کانگریس سماعت میں گھسنے والوں کے عمران خان کی رہائی کے نعرے

نیویارک(سب نیوز )امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں پاکستان کے انتخابات پر سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے بطور گواہ اپنے بیان میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں، امریکا یا میں نے عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے الزامات کے دوران مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ میں انتخابات کے بعد پاکستان: پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور امریکہ پاکستان تعلقات کا جائزہ کے عنوان سے سماعت ہوئیجس میں ڈونلڈ لو کو بطور گواہ طلب کیا گیا۔سماعت کی ابتدا میں ڈونلڈ لو نے اپنا پہلے سے جمع کرایا گیا تحریری بیان پڑھ کر سنایا۔

سماعت کے آغاز پر سب سے پہلے کمیٹی کے چیئرمین جو ولسن نے ڈونلڈ لو سے پوچھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی پاکستان کے لیے ترجیحات کیا ہیں؟ جس پر ڈونلڈ لو نے جواب دیا کہ افغانستان میں 40 سال سے لڑائی جاری ہے اور پاکستان اس سے متاثر ہوا ہے۔ جنگ کے خاتمے سے ہمیں موقع ملا ہے کہ پاکستان سے تعلقات اس کے اپنے ٹرمز پر استوار کریں اور دہشتگردی کے خطرے کے دوران لوگوں کی مدد کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔