کراچی(آئی پی ایس ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہجری سال 1445-46 کے لیے زکوة کا نصاب مقرر کردیا۔نئے نصاب کے مطابق بینک اکاونٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوة منہا کی جائے گی
اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوة کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق زکوة کی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاونٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاونٹس سے زکوة کٹوتی نہیں ہوگی۔

