Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزجمعیت علماء اسلام کا حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کا حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام نے حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی رکن اسمبلی شاہدہ اختر خاتون نے کہا کہ ہم آج کی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔
شاہدہ اختر خاتون کا کہنا تھا کہ ہم 3ارکان قومی اسمبلی پہنچے ہیں تاہم، سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹ نہیں ڈال رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گےِ۔
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وزیر اعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھاکہ وہ سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ اسمبلی میں آنا کیسا لگا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے ‘‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔