Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل سے بات چیت کے ساتھ جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں: اسماعیل ہنیہ

اسرائیل سے بات چیت کے ساتھ جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں: اسماعیل ہنیہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نیکہا ہیکہ اسرائیل سے بات چیت میں نرمی کے ساتھ جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے بات چیت میں نرمی صرف فلسطینیوں کی جانوں کی خاطر ہے، حماس فلسطینیوں کے دفاع کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہیکہ وہ شمالی غزہ میں قحط کی اسرائیلی سازش روکیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ مغربی کنارے، بیت المقدس کے فلسطینی یکم رمضان کو مسجد اقصی کی طرف مارچ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کا محاصرہ غزہ کے محاصرے کی طرح ناقابل قبول ہے، غزہ کی حمایت کرنے والی مزاحمتی قوتیں الاقصی کے لیے بھی اپنی جنگ تیز کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے دیر البلح میں صبح سیگولہ باری جاری ہے، ناصر اسپتال پر شیلنگ کے باعث اسپتال کو ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔بمباری کے بعد قحط کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی سازش پر اقوام متحدہ کیحکام کا کہنا ہیکہ 6 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں۔ 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ ہم غزہ کے لوگوں سے نہیں حماس سے لڑ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔