ہومبریکنگ نیوزچین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا،وزات خزانہ کی تصدیق

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا،وزات خزانہ کی تصدیق

اسلام آباد (سب نیوز )چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لییقرض پر سودکی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔