پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 19 مارچ تک ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے 19 مارچ تک علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرکے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔
پشاورہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہ کرنے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
