ہومبریکنگ نیوزپاک فوج نے ایل او سی پر انڈین آرمی کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی پر انڈین آرمی کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر جاسوسی کرنے والے انڈین آرمی کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

انڈین آرمی کا کواڈ کاپٹر 25 فروری کو کنٹرول لائن پر جاسوسی کررہا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے مار گرایا۔

پاک فوج کی جانب سے دن ایک بجے کے قریب کارروائی کی گئی جبکہ کواڈ کاپٹر کی باقیات بھی گزشتہ روز مل گئی ہیں۔

کواڈ کاپٹر پر انڈین آرمی کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود جو یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر انڈین آرمی کا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے کو پانچ سال بھی مکمل ہوگئے ہیں جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا۔ جوابی کاروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا تھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔