ہوماسلام آبادآزادکشمیر کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا

آزادکشمیر کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا،آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی 2021 کو ہوں گے،آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات 2021 کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی 21 جون شام 4 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 جون کو ہو گی ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کا اعلان اسی روز جاری کرے گا۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا قبول کئے جانے کے خلاف 27 جون دن 2 بجے تک اعتراضات داخل کئے جا سکیں گے۔ 28 اور 29 جون کو الیکشن کمیشن آفس مظفر آباد میں ا پیلوں کی سماعت ہو گی ۔ 30 جون کو اپیلوں کا فیصلہ سنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جولائی دن 2 بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ 3 جولائی کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 4 جولائی کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔4 جولائی کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں پولنگ 25 جولائی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔انتخابات میں سول انتظامیہ کے ساتھ رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات ہوں گے۔ عام انتخابات میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔