ہومپاکستانفردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو تھپڑکیوں مارا،اصل کہانی سامنے آ گئی

فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو تھپڑکیوں مارا،اصل کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں پر ان دونوں کے درمیان ٹرین حادثہ کو لے کر تلخ کلامی ہوگئی ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا وقت لیا اور تفصیل سے جواب دیا مگر جب قادر مندوخیل کی باری آئی تو فردوس عاشق اعوان نے ان کو کئی بار گفتگو کے دوران ٹوکا۔دونوں کے درمیان تلخی اس بات پر ہوئی کو ٹرین حادثہ کی ذمہ داری حکومت کیوں نہیں لے رہی جبکہ فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل سے سوال کیا کہ ہمارا وزیر ریلوے تو وہاں پہنچا وزیر اعلی سندھ کیوں نہیں جائے حادثہ پر گئے؟تلخی اس وقت عروج پر پہنچی جب قادر مندوخیل نے کہا کہ ان کو(حکومت)کوئی شرم تو ہے نہیں جو مرضی بول دیں صبح بولتے ہیں تو شام کو نظر نہیں آتے ،یہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں ،میں وہ بات کہنا نہیں چاہ رہا ،خدا نخواستہ یہ کچھ اور بھی پچھلی حکومت پر نہ ڈال دیں ،یہ ان کا طریقہ کار ہے۔قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان پر الزام عائد کیاکہ آپ وزیر تھیں ،آپ نے بسوں میں کرپشن نہیں کی ؟جب آپ کو وزیر اطلاعات سے ہٹا دیا جس پر معاون خصوصی نے قادر مندوخیل کو کہا کہ الزام ثابت کرو ،میں تمہیں بدنام کرنے والے الزام پر قانون کے کٹہرے میں لاوں گی ،بکواس بند کرو اپنی ۔جس کے جواب قادر مندوخیل نے بھی انہیں کہا کہ وہ بکواس بند کریں۔فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ کہا کہ یہ بکواس کررہا ہے ،جھوٹ بول رہا ہے ،جس پر قادر مندوخیل نے کہا کہ یہ کرپٹ ہیں ،ان کو کیوں ہٹایا گیا وزارت اطلاعات سے؟۔اس دوران فردوس عاشق اعوان کہتی رہی کہ شرم کرو جھوٹ نہ بولو مگر قادر مندوخیل نے انہیں مسلسل کرپٹ کہتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے (ایک نجی ٹی ویٰپر خبر چلی کہ انہوں نے دس فیصد کمیشن مانگی تھی۔ اسی دوران میزبان نے تلخی کی وجہ سے بریک پر جانے کا کہا مگر بریک کے دوران ایک وہ تلخ واقعہ ہو گیا جہاں پر فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل پر حملہ کیا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔فردوس عاشق اعوان: تمہیں شرم نہیں آرہی لیڈیز کے ساتھ بکواس کرتے؟کتے کے بچے۔قادرمندوخیل:اب یہ لیڈیز ہے؟پس ٹویٹ: ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا ہے کہ یہ سلیکٹڈ ویڈیو ہے ۔قادر مندوخیل نے ان کے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں ،دھمکیاں دیں اور وویمن ہراسمنٹ کی۔ اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے وہ ادھوری ہے کیونکہ اس میں صرف ان کا تھپڑ دکھایا گیا ہے اور اس سے قبل بریک میں قادر مندوخیل کی جانب سے ان کے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں گئیں انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا وہ سب دکھایا ہی نہیں گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔