ہومبریکنگ نیوزپنجاب اسمبلی کا اجلاس 22فروری کو ہوگا یا نہیں؟سپیکر سبطین خان کا موقف

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22فروری کو ہوگا یا نہیں؟سپیکر سبطین خان کا موقف

لاہور(سب نیوز )پنجاب میں حکومت سازی کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بائیس فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں مخصوص نشستوں کی آئینی حیثیت متنازعہ ہونے کا خدشہ ہے، تحریک انصاف کے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کا امکان موجود ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق بائیس فروری کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جارہا ہے میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ میرے علم میں نہیں کہ ابھی ہا ئو س مکمل ہوا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں بلایا جاسکتا ہے، اگر آزاد ارکان کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے تو انہیں مخصوص نشستوں سے محروم نہ کیا جائے، کسی جماعت کی مخصوص نشستیں دوسری جماعت میں بانٹنا مناسب نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔