اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے مختلف مقامات پر جاگنگ ٹریکس تعمیر کئے جارہے ہیں، شہر کے پارکوں سمیت چالیس سے زائد مقامات پر جاگنگ ٹریک بنائے جا رہے ہیں، یہ ٹریکس رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے شہر بھر میں جاگنگ ٹریک بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر زوروشور کے ساتھ کام جاری ہے، شہر کے تمام پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور سروس روڈز کے ساتھ چالیس سے زائد مقامات پر جاگنگ ٹریکس کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، جن میں گرین بیلٹ سروس روڈ ویسٹ I-10 ، سیکٹر I-9/4 کے برخلاف نائنتھ ایونیو گرین بیلٹ ، سیکٹر G-9/3 اور G-9/4 کے برخلاف نائنتھ ایونیو گرین بیلٹ میں جاگنگ ٹریکس کو تیز ٹریک کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ابن سینا گرین بیلٹ ، سیکٹر F-10، G-10، F-11اورG-11 سمیت دیگر مقامات شامل ہیں،جاگنگ ٹریکس کی فراہمی سے شہریوں کو صحت مند سرگرمی میسر آئے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پرشہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے جاگنگ ٹریکس کی تعمیر جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
