اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر عارف علوی سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو سال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ صدر عارف علوی نے فیک نیوزکی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں،میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاؤ یقینی بنا کر معلومات ، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلا ؤسے گریز کریں ، غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہے ، میڈیا ہاؤسز اور علمائے کرام فیک نیوزکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں، فیک نیوز کے تدارک کیلئے پیمرا غیر جانبدارانہ ، درست اور تصدیق شدہ معلومات کے پھیلا ؤکو یقینی بنائے۔
صدر عارف علوی سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی ملاقات ، چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو سال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ پیش کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
