ہومپاکستانکم عمر ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف پنجاب یوتھ کے ایمبیسڈر مقرر

کم عمر ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف پنجاب یوتھ کے ایمبیسڈر مقرر

لاہور،پنجاب حکومت نے کم ترین عمر میں ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کو پنجاب یوتھ کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے کم عمر ترین پہلے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔نشتر سپورٹس کمپلیکس ای لائبریری میں ہونے والی تقریب میں شہروز کاشف کو پنجاب یوتھ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا اور ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا گیا ۔اس موقع پر شہروز کاشف نے کہا کہ 12سال کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کی بہت سی مشکلات کا سامنا کیا مگر ہمت نہیں ہاری،13سال کی عمر میں شمشال چوٹی سرکی اور 17سال کی عمر میں براڈ پیک سر کی اور حال ہی میں ماونٹ ایورسٹ سر کی ہے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔اب دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو دو ماہ بعد سر کرنے جارہا ہوں، قوم کو دو ماہ بعد ایک اور خوشخبری دوں گا۔دنیا کی تمام چودہ بلند چوٹیاں سر کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی بنا چاہتا ہوں ۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ شہروز کاشف کے لیے مالی امداد فراہم کریں گے اور نوجوان کھلاڑی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی جلد ملاقات کروائی جائے گی ۔تقریب میں خواتین ویٹ لفٹرز ، ہاکی کھلاڑیوں سمیت سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔