ہومتازہ ترینپہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ، وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کیلئے بڑی خبر،پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ،صرف پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیے جائیں، وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی، پانچویں اور آٹھویں کے سنٹر لائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا، گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90فیصد طلبا کے امتحانات ہوئے،نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔