اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کے لئے پریشانی پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ممالک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنا ؤکو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے بھرپور پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے زوال پذیر ماحولیات سے نمٹنے کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنا کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے ان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں
سربراہان حکومت کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
