ہومدنیاچین : کوئلے کی کان میں حادثہ،ایک شخص جاں بحق،7لاپتہ

چین : کوئلے کی کان میں حادثہ،ایک شخص جاں بحق،7لاپتہ

بیجنگ ،وسطی چین میں کوئلے کی کان میں ایک حادثے کے نتیجے میں ایک کان کن ہلاک جبکہ دیگر سات لاپتا ہو گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق ہنان صوبے میں واقع ایک کان میں اس حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ چینی حکومت کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات کی جانچ پڑتال کرتی رہتی ہے لیکن ملک میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کان مالکان بعض اوقات حفاظتی اقدامات پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز شام تقریبا 5 بجکر 50 منٹ پر ہینان کے شہر ہیبی میں ہیبی کول اینڈ الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے زیر انتظام کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا۔مقامی حکام کے مطابق تلاش و بچاو کی کوششیں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔