اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ صنعتکاری کے فروغ کے لئے اسلام آباد اور کہوٹہ کے صنعتی علاقوںمیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کامیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی اہم ڈرائی پورٹ روڈاور انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں اور سٹریٹ لائیٹس کی مرمت کی جا رہی ہے جبکہ کہوٹہ لنک روڈکی کارپٹنگ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کی جا رہی ہے جس پر 37کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعتکارطارق صادق کی قیادت میں آنے والے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینئرنائب صدر عمیس خٹک، نائب صدر شوکت حیات، شوکت مسعود، عامر وحید، شعبان خالد، عاطف اکرام، ناصر قریشی، زکریا ضیائ، چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین اور دیگر صنعتکار شامل تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمدنے کہا کہ صنعتی پلاٹوں کی لیز کی تجدید کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بورڈ میٹنگ طلب کر لی گئی ہے اور یہ کہ جلد ہی اسلام آباد میںماحول دوست صنعتیں لگانے کی اجازت دے دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحول کو بہتر بنانے ایک چیلنج ہے جس کے لئے کوششیںکی جا رہی ہیں جبکہ ٹریڈ چینج کا مسئلہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران ایک ایڈوائیزری کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جو کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تجاویز دیں گے۔ اس موقع پر طارق صادق اور وفد کے اراکین نے کہا کہ سی ڈی اے تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ صنعتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے جس سے کاروبار روزگار اور محاصل میں اضافہ ہو گا۔انھوں نے سبزی منڈی اور آئی ٹین سروس روڈ کی مرمت اوربحالی کا مطالبہ کیا جو چئیرمین سی ڈی اے نے منظور کر لیا۔
انڈسٹریل ایریا میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
