ہومتازہ ترینڈی ایم اے کے ملازم پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیوں پر جماعت اسلامی کارکنان پر مقدمہ درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر

ڈی ایم اے کے ملازم پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیوں پر جماعت اسلامی کارکنان پر مقدمہ درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی کے کارکنوں کا منظوری کے بغیر بینرز لگانے سے روکنے پر ڈی ایم اے ملازم پر تشدد ،جان سے مارنے کی دھمکیاں، متاثر ہ ڈ ی ایم اے ملازم عدنان خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 20جنوری کی رات لال مسجد کے سامنے جماعت اسلامی کے 18 سے20کارکنان حلقہ این اے 47سے امیدوار کاشف چوہدری کے سیاسی بینرز آویزاں کررہے تھے ،دفتر سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ان بینرز کی نہ ہی کوئی فیس جمع کروائی گئی ہے اور نہ اس کی کوئی اجازت لی گئی ہے، بینرز الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط مطابقت رکھتے تھے جس پر کارکنوں کو اجازت لینے کا کہا تو انہوں نے حملہ کر دیا، مجھے دھکے دیے گئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی اور موبائل چھین کر ویڈیو بھی بنائی گئی، گزارش ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن عامر بلوچ اور دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔آبپارہ پولیس نے درخواست پر کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

WhatsApp Image 2024 01 26 at 10.37.05 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔