ہومپاکستانن لیگ عام انتخابات کیلئے کل اپنے منشور کا اعلان کرے گی

ن لیگ عام انتخابات کیلئے کل اپنے منشور کا اعلان کرے گی

لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن عام انتخابات 2024 کے لیے اپنا منشور کل 27 جنوری کو پیش کرے گی۔ن لیگ کی جانب سے اپنے منشور کا عنوان پاکستان کو سچے منشورسے نوازدو رکھا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ کا بیانیہ، پاکستان کونوازدو،9مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں ہوگا۔منشورکے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی نوازشریف ہوں گے۔

اس کے علاوہ شہبازشریف،مریم نواز، حمزہ شہباز،اسحاق ڈارسمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔ن لیگ کی جانب سے ایس آئی ایف سی سے جڑے پراجیکٹ کو لے کرچلنے کاوعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔اس کے علاوہ عوام کوریلیف دینے کے شارٹ اورلانگ ٹرم منصوبے ، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔منشور میں نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہوگا۔

صحت کے حوالے سے اقدامات کے تحت مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ، خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے اقدامات ، کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار دینا بھی منشور کا لازمی حصہ ہیں،اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ ہے۔ملک میں زرعی ترقی سے متعلق ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پہل کیے جانا بھی ن لیگ کے منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔