لاہور:مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا، پارٹی قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔قائد ن لیگ نواز شریف 26 جنوری کو بورے والا میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
27 جنوری کو نواز شریف راولپنڈی میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے اور ن لیگ کو جتوانے کی بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب دیں گے۔پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز 27 جنوری کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
29 جنوری کو راجن پور میں ن لیگ کا جلسہ ہوگا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف خطاب کرکے ن لیگ کی سابقہ حکومتوں کی کارکردگی بتائیں گے۔پارٹی قائد نواز شریف 30 جنوری کو بہاولنگر اور یکم فروری کو سوات میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ نواز شریف 2 فروری کو فیصل آباد ، 5 فروری کو قصور اور گوجرانوالہ میں جلسوں کی قیادت کرکے عوام کی بھرپور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
