ہومپاکستاناپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، چوہدری فواد حسین

اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا۔ قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔