اسلام آباد (سب نیوز)وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس وفاقی ملازمین کی سہولت کے لئے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے ایک عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الاٹمنٹ رولز 2002 میں ترمیم کے لئے ایک مجوزہ ترمیم زیر غور ہے جسے جلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس گورنمنٹ ہاوس الاٹمنٹ کے رول 20 کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، قانون کے تحت ریٹائرڈ وفاقی ملازم کو مختص سرکاری گھران کے ملازمت پیشہ بیٹے یا بیٹی کے نام منتقل ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ ملازمین کا خیال ہے کہ اس قانون کے تحت سرکاری گھر کو آگے اولاد کو منتقل کرنا ناانصافی پر مبنی ہے کیونکہ اس سے سینئر ملازمین کے حقوق متاثر ہوتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افسران اور ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے بیٹے یا بیٹی کو بھرتی کرواتے ہیں اور انہیں گھر الاٹ کیا جاتا ہے۔
متاثرہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ گھروں کی الاٹمنٹ صرف سنیارٹی کے اصول پر کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائو سنگ اینڈ ورکس نے قواعد میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس نے رول 20 ختم کرنے کی سفارش کی ہیتاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف سے رائے لی جائے گی۔
وزارت ہاوسنگ کا وفاقی ملازمین کیلئے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد میں ترمیم پر غور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
