ہومپاکستانانتخابی دنگل ، پانچ ہزار سے زائد امیدوار وں کو مختلف انکوائریوں اور کیسز کا سامنا

انتخابی دنگل ، پانچ ہزار سے زائد امیدوار وں کو مختلف انکوائریوں اور کیسز کا سامنا

اسلام آباد(سب نیوز)عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے 5234 یعنی 29 فیصد امیدواروں کو مختلف مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا کرنے والے 3470 امیدواروں کا تعلق پنجاب، 985 کا تعلق سندھ، 535 کاخیبرپختونخوا، 225 کا بلوچستان سے اور 19 امیدواروں کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سے ہے۔
ان امیدواروں کو غداری، قتل، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ،بینک ڈیفالٹ،کرپشن، ریپ، دہری شہریت اور انسانی اسمگلنگ جیسے مقدمات کا سامنا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر 10307 یعنی 36 فیصد امیدواران الیکشن سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔
آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے لگ بھگ 28626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اب چھان بین کے بات اٹھارہ ہزار تین سو انیس امیدواران حتمی طور الیکشن کے دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔5961 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ 4346 امیدواران مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں سابق وزراعظم نواز شریف، شہباز شریف، راجہ پرویزاشرف اوریوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،سابق وزراعلی پنجاب عثمان بزدار، منظور وٹو، حمزہ شہباز شریف اور پرویزالہی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز،سابق وزراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، امیرحیدرہوتی، پرویز خٹک اور اکرم درانی اورسابق وزراعلی اسلم رئیسانی، عبدالقدوس بزنجو، جام کمال خان پر بھی مختلف انکوائریاں اور کیسز درج ہیں۔خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ثنااللہ زہری، خورشید شاہ ، نادر مگسی ،حنا ربانی کھر، ایمل ولی ،شیخ رشید اور اسد عمر پر بھی مقدمات ہیں۔
غلام احمد بلور، مونس الہی ، فردوس عاشق اعوان، عطااللہ تارڑ، منظور وسان، مراد سعید، عاطف خان، علی محمد خان، علی امین گنڈا پور، خرم شیرزمان، مجید نیازی، ملک نیاز جکھڑ، شہاب الدین سیہڑ، زین قریشی، ہاشم ڈوگر، جہانگیر ترین، علیم خان، علی نواز اعوان، راشد شفیق، فیاض الحسن چوہان، فریال تالپور، خرم معین وٹو، برجیس طاہر، غلام مصطفی کھر، فرخ حبیب، رانا ثنااللہ، شہریارافریدی، یاسمین راشد، شفقت محمود، عالیہ حمزہ، زرتاج گل، ہاشم جوان بخت، محمودالرشید، فواد چوہدری، عامرکیانی کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔
اسی طرح قاسم سوری، لطف الرحمان، اسد رحمان، ریاض فتیانہ،سلیم رحمان، جاوید اکبر، فہیم خان، حلیم عادل شیخ، عمرایوب، انورتاج، فضل خان، فیصل امین، یعقوب شیخ، شبیرقریشی، اکبرایوب، گل ظفر، گل دادخان، طاہرصادق، ایمان طاہر،ثنااللہ مستی خیل، ملک قرامت، شیرمغیری، شرجیل میمن، عامرڈوگر، ابراہیم خان، اورنگ زیب کھچی، جعفربزدار، سیف الرحمان، عالمگیرخان، افتاب جہانگیر اور آغا سراج درانی بھی مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، دوست محمد کھوسہ، اویس لغاری، اسد قیصر، آفتاب شیر پا، حنیف عباسی، انجم عقیل اور طارق فضل چوہدری کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔