ہومپاکستانپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے پر تنقید،اکبر ایس بابر نے چیئرمین ایچ آر سی پی کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے پر تنقید،اکبر ایس بابر نے چیئرمین ایچ آر سی پی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے عدالتی فیصلے پر تنقیدی بیان پراکبر ایس بابرنے چیئرمین ایچ آر سی پی کو خط لکھ دیا ۔ بانی رہنما پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کا بیان جانبدارانہ ہے، لاکھوں پی ٹی آئی ارکان کے بنیادی حقوق چھین لینا کیا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی نہیں ؟ جعلی انتخابات کے ذریعے لاکھوں پی ٹی آئی ارکان کو اپنی قیادت چننے کے حق سے محروم کردیاگیا، غیرمنتخب قیادت لاکھوں پارٹی ارکان کو زبردستی ان کے قیادت منتخب کرنے کے جمہوری حق سے کیسے محروم کرسکتی ہے؟۔

اکبربابر نے کہا کہ جعلی انتخابات کرانے والی غیرمنتخب قیادت سے کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی،انسانی حقوق کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17کی امتیازی ویک طرفہ تشریح کرکے بدنام زمانہ نظریہ ضرورت کو زندہ کیا،بدنام زمانہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو مکمل جمہوری حکمرانی کی منزل کی طرف جانے سے نقصان پہنچایا، بنیادی انسانی حقوق کا اصول رنگ ونسل، مذہب، عقیدے، صنفی تفریق ، تعداد اور سیاسی وابستگیوں سے آزاد ہوتا ہے، بنیادی انسانی حقوق کا اصول کسی امتیاز یا تعصب کے بغیر لاگو کیاجاتا ہے

انسانی حقوق کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بنیادی وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا، انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کو بنیادی انسانی حقوق اور آرٹیکل 17 کے منافی قرار دیا تھا،بنیادی حقوق کے بارے میں ایچ آر سی پی کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے، انسانی حقوق کے تمام تصور کو امتیازی ویک طرفہ انداز میں پیش کیاگیا۔

WhatsApp Image 2024 01 17 at 7.40.57 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔