ہوماسلام آبادخواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں، آئی جی اسلام آباد کی ہدایت

خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں، آئی جی اسلام آباد کی ہدایت

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا جینڈر پروٹیکشن یونٹ،ہیلپ لائن 8090 کا اچانک دورہ، دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی کوہسار آمنہ بیگ بھی ہمراہ تھے ۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈیسک پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں ،متاثرین ،خواتین و بچوں کے مدد کیلئے ایک چھت تلے قانونی، نفسیاتی ماہرین، طبی عملہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، متاثرہ خواتین کو لیگل طبی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ خواتین و بچوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہورہا ہے ، اس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا، خواتین کے حقوق کیلئے اسلام آباد پولیس ہر دم تیار ہے،پولیس کا بنیادی مقصد خواتین کو دفاتر گلی محلہ اور بازاروں میں تحفظ کو یقینی بنانا ہے،دورے کا مقصد جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔