اسلام آباد،فیض آباد پل اور ایکسپریس وے پر طلبا کی طرف سے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری و پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر تھانہ کھنہ میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، اسلام آباد پولیس نے مظاہروں میں شامل 24افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری کی گاڑی کی توڑ پھوڑ اور اس کا سامان لوٹنے میں شامل دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، مظاہروں میں شامل افراد کے 41موٹر سائیکلوں کو بھی تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے،ایک مقدمہ سرکارجبکہ دوسرا شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،روڈ بند کر کے توڑ پھوڑ کرنا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، ایسے شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے۔


