ہومپاکستانٹی ڈی سی میں ترک تمباکو نوشی کلینک قائم

ٹی ڈی سی میں ترک تمباکو نوشی کلینک قائم

اسلام آباد،دی ڈائبٹیز سینٹر (ٹی ڈی سی)نے تمباکو کے استعمال کے خلاف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور وزارت صحت کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے ترک تمباکو نوشی کلینک قائم کیا ہے ۔ ٹی ڈی سی گزشتہ برس وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے تمباکو فری زون کا درجہ حاصل کر چکا تھا۔

کلینک کا افتتاح ٹی ڈی سی میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں کیا گیا ۔پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پیلتھا مہیپالا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے لوگوں کو تمباکو نوشی جیسے خطرناک رویوں میں ملوث ہونے سے روکنے کے لئے تمباکو نوشی زون سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے اور ترک تمباکو نوشی کلینک کے قیام کے لئے ٹی ڈی سی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او ٹی ڈی سی کے کلینک کو اپنی مدد فراہم کرتا رہے گا۔دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر سمرا مظہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت صحت ؛ شہزاد عالم خان ، ڈبلیوایچ او کے نیشنل پروفیشنل برائے این سی ڈی اور تمباکو کنٹرول ؛ محمد آفتاب احمد ، پروجیکٹ منیجر ، تمباکو نوشی فری کیپیٹل پروجیکٹ ، وزارت صحت ؛ اور خرم ہاشمی ، ٹیکنیکل ایڈوایزر ، دی یونین شامل تھے۔ٹی ڈی سی کے سی ای او طاہر عباسی نے اس موقع پر کہاکہ ترک تمباکو نوشی کلینک تمباکو کے خاتمے کے لئے خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو کے استعمال کے خطرات اور اس کی قوم کی معیشت اور ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے کام کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔