مظفرآباد،راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین شاہدرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوے صبح تقریبا 2:30بجے گہری کھائی میں جاگری۔عوام سنگل نے دھماکے کی آواز پر شاہدرہ کے لوگوں کو اطلاع دی جس پر لوگوں نے چوکی پولیس کوہالہ اور تھانہ کلیاں کو بروقت اطلاع پہنچائی اور خود مرد و زن اپنی مدد آپ کے تحت جاے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوے زخمیوں کو تقریبا پانچ سو میٹر سے زیادہ گہری کھائی سے نکالا اور سڑک پر پہنچایا،پولیس اہلکاران امیت دیگر امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچے جبکہ مقامی مرد و زن نے ایثار و قربانی کی لازوال مثال قائم کرتے ہوے دس سے زائدجاں بحق اور آٹھ زخمیوں کو نکالا۔بعد ازاں جب تمام حادثہ کے شکار مسافروں کو مقامی مرد و زننے ریسکیو کر دیا تو 1122، پولیس، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،پانچ مسافر موقع پر جاں بحق 13 سے زاید زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی وادی کھلانا جانے والا ٹویوٹا ہائی ایس LWN-501 تھانہ چھتر کلاس چوکی کوہالہ کی حدود میں شاہدرہ کے مقام پر علی الصبح ڈھائی بجے کے قریب موڑ کاٹتے ہوے گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی مرد و زن کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مطلقہ چوکی و تھانہ کو اطلاع دینے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرے ہوے بچوں خواتین اور مرد مسافروں کو ریسکیو کیا۔بروقت اطلاع کے باوجود تھانہ پولیس ضامن آباد کے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار،1122,،اور دیگر امدادی ادارے اخیر سے جاے حادثہ پر پہنچے،انکے پہنچنے سے قبل ہی مقامی مرد و زن نے حادثے کا شکار ہونے والوں کو کھای سے نکال کر سڑک پر پہنچا دیا تھا،لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر امدادی ادارے روایتی غفلت کے مرتکب نہ ہوتے اور بروقت ریسکیو کیا جات تو جانی نقصان کم ہو سکتا تھا۔میتیں قریبی ہسپتال عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دی گئیں۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں نازمین زوجہ زبیر،عقیل حمید ولد عبدالحمید،قدیر احمد ولد اسماعیل، خیام ولد راشد،صایم ولد راشد،ندیم ولد قیوم،ناصر ولد عارف،صوبیہ زوجہ راشد،سلیم ولد شریف،میرب دختر اورنگزیب،قدیم ولد قیوم سکنہ چکوٹھی، وقاص خان ولد زین اکبر سکنہ چکوٹھی، حمزہ خالد ولد محمد خالد سکنہ چکوٹھی،آمنہ خالد دختر محمد خالد سکنہ چکوٹھی، اسمہ دختر سفیر سکنہ نامعلوم شامل ہیں،آخری اطلاعات تک آٹھ سے زیادہ مسافر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر: مسافر وین کھائی میں جا گری،8سے زائدافراد جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
