ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس شہدا کے 262بچوں کو محکمے میں مستقل کردیا گیا

اسلام آباد پولیس شہدا کے 262بچوں کو محکمے میں مستقل کردیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس شہدا کے 262بچوں کو محکمے میں مستقل کردیا گیا ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے شہدا کے بچوں کو مستقل کرنے کے سرٹفیکٹس بھی تقسیم کردئیے ،سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے میں آپ کو آپ کے خاندان اور ان افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،جن کی کاوشوں کی بدولت آپ محکمہ پولیس میں مستقل بنیادوں پر اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ محکمہ پولیس نے اپنے شہدا کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا، جو ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، آپ کے والدین عظیم انسان تھے جنھوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آپ اس محکمہ کی اگلی نسل ہیں آپ کو محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے والدین اور محکمہ کا نام روشن کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم جس رینک میں بھی ہوں یا جس بھی شبہ میں ہوں پوری ایمانداری سے محکمہ کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شہدا ہمارا سرمایہ ہیں ان کے خاندان کا خیال رکھنا، بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر وزیراعظم پاکستان کے شہدا پیکج کی منظوری کے بعد 262 بچوں کو مستقل تقرری سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔