ہوماسلام آبادملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،میاں محمد اسلم

ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،میاں محمد اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ چاہتی ہے تا کہ ملک ایک اسلامی اور فلا حی ریاست بن سکے، تحریک پاکستان کا سب سے بڑا نعرہ و مطالبہ یہ ہی تھاکہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ! اسی جدوجہد کیلئے مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور پاکستان قائم ہوا، انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدو جہد شروع کر دی تھی،مگر بد قسمتی سے ملک پر قابض اشرافیہ نے اقتدار حا صل کر نے کے بعد ملک میں لو ٹ مار اور عوام کا استحصال شر وع کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن علی صہیب قرنی کے تعزیتی ریفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جس میں یکساں قانون، سودی نظام کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم وصحت، روزگاراور امن و سکون ہو، آج ملک مہنگائی بیروزگاری، کرپشن سمیت جن بے شمار مسائل کا شکار ہے اس کی واحد وجہ اسلامی نظام کا عدم نفاذ ہے،انھوں نے کہا پاکستان اور اسلام ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، اس لئے حکمران اپنے دعووں کے مطابق مہنگائی کے خاتمے سے لیکر مدینہ کی مثالی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔