اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم بحال کر دیا
کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے باعث ڈرایئونگ لائسینس کا اجرا کچھ عرصے کے لیے معطل کیا گیا تھا، آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم کے تحت شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے گھر بیٹھے سہولت سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اپنے معزز شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
